پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

0
210
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاامکان

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جغرافیائی کشیدگی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جہاں 16 ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 54 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے ہے۔

ہائی اسپیڈڈیزل، جو ٹرانسپورٹ اور زرعی سرگرمیوں کیلے اہم ایندھن ہے، اسکی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافےکی توقع ہے، جسکے بعد یہ 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ فی الوقت اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 06 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جو اسے 179 روپے 87 پیسے تک لے جائے گا، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 163 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

یہ ممکنہ اضافہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی اور جغرافیائی تنازعات کے باعث سپلائی میں پیدا ہونے والے خلل کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply