آریان خان کی گلوکاری میں انٹری، نئے گانے نے دھوم مچا دی

0
117
آریان خان کی گلوکاری میں انٹری، نئے گانے نے دھوم مچا دی

ممبئی: بالی وُڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے ہدایتکار آریان خان نے نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز “دی بیڈز آف بالی وُڈ” کے تیسرے گانے “تینو کی پتہ” کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ گانا آریان خان کے کیریئر کا ایک نیا موڑ ہے، جس میں وہ صرف ہدایتکاری ہی نہیں بلکہ اپنی آواز کا بھی مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ گانے کو دلکش انداز میں معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے گایا ہے، جبکہ کمپوزیشن اُجویل گپتا کی ہے۔ آریان خان کی آواز کو پہلی بار کسی پبلک پلیٹ فارم پر سن کر مداحوں نے اسے خوب سراہا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں سینئر اداکار منوج پہوا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ منفرد انداز میں ایکشن، ڈانس اور جذباتی تاثرات کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ بھارتی ریپر بادشاہ بھی گانے میں دکھائی دے رہے ہیں، جو ایک منفرد آمنے سامنے کے سین میں نظر آتے ہیں۔

ویڈیو کا انداز نہایت جدید، بولڈ اور اسٹائلش ہے، جیسا کہ سیریز کے ٹریلر میں پہلے ہی اشارہ دیا گیا تھا۔ “تینو کی پتہ” اس سیریز کا تیسرا گانا ہے، جس سے قبل “تو پہلی تو آخری” اور “بدلی سی ہوا ہے” بھی ریلیز ہو چکے ہیں اور ناظرین کی پسندیدگی حاصل کر چکے ہیں۔

ٹی سیریز کے ترجمان کے مطابق یہ نیا گانا سیریز کے میوزک کو نئی جہت دے رہا ہے، اور آریان خان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آریان خان کا انداز روایتی شوز سے ہٹ کر ہے، جو اس سیریز کو منفرد بناتا ہے۔

“دی بیڈز آف بالی وُڈ” کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اسے بلال صدیقی اور مانو چوہان نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا ہے۔ آریان خان اس سیریز کے خالق اور ہدایتکار ہیں۔

سیریز کی کاسٹ میں بوبی دیول، لکشے، سحر بمبا، رَغو جُیال، منیش چوہدری، مونا سنگھ، منوج پہوا، انیا سنگھ، وجینت کولی، گوتامی کپور اور راجت بیدی شامل ہیں۔

یہ سیریز 18 ستمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے

Leave a reply