مسلسل اونچی اڑان کےبعدسونےکی قیمت میں نمایاں کمی

0
143
مسلسل اونچی اڑان کےبعدسونےکی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر اس قیمتی دھات کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 4,100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,515 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے مقرر ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر کم ہو کر 3,618 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی مالیاتی حالات، ڈالر کی قیمت اور سرمایہ کاری کے رجحانات سے ہوتا ہے۔

Leave a reply