بدعنوانی کے خلاف تحریک زوروں پر، وزرا کے گھروں پر حملے

0
132
بدعنوانی کے خلاف تحریک زوروں پر، وزرا کے گھروں پر حملے

نیپال میں کرپشن کے خلاف جاری عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ مظاہرین نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں وزیر توانائی کے گھر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور ایک تجوری سے نکالی گئی رقم سڑک پر لٹا دی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ملک بھر میں عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے، حالانکہ وزیراعظم کے پی شرما اولی پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود شہری سڑکوں پر موجود ہیں اور بدعنوانی کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کررہے ہیں۔

احتجاج کے دوران مختلف سرکاری عمارتوں، سیاسی دفاتر اور رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔ پارلیمنٹ، وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، سپریم کورٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کو نذر آتش کر دیا گیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 21 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا، جبکہ موجودہ وزیر توانائی دیپک کھڑکا کے گھر میں نہ صرف توڑ پھوڑ کی گئی بلکہ ان کی تجوری سے نکالی گئی رقم عوام میں بانٹ دی گئی۔

بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے نتیجے میں وزیراعظم کے علاوہ تین وزرا بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

Leave a reply