مشی خان کا معاشرتی بے راہ روی پر اظہارِ تشویش

0
173
مشی خان کا معاشرتی بے راہ روی پر اظہارِ تشویش

اسلام آباد: معروف اداکارہ مشی خان نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی، بے حیائی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں، خاص طور پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں، سڑکوں پر کھلے عام غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد ایسی ویڈیوز دیکھ چکی ہیں جن میں خواتین، لڑکیاں اور ٹرانس جینڈر افراد رات کے اوقات میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر جنسی خدمات فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق، بعض مساج پارلرز بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جا رہے ہیں جہاں خواتین ماسک پہن کر خدمات فراہم کرتی ہیں، جبکہ ان جگہوں پر مردوں کی آمد و رفت عام ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کی وجہ سے نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ایچ آئی وی سمیت دیگر مہلک بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ ادارے اور ایجنسیاں اس مسئلے پر خاموش کیوں ہیں اور اس کے سدباب کے لیے کوئی واضح اقدام کیوں نہیں اٹھایا جا رہا۔

اپنے بیان میں مشی خان نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات، فحاشی، اور پارٹی کلچر سے بچانے کے لیے کھل کر بات کریں اور رہنمائی فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اکثر قدرتی آفات جیسے سیلاب پر سوال اٹھاتے ہیں، لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے معاشرے میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

Leave a reply