پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ، ریلیف کیمپ بھی زیرآب آگئے

0
214
پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ، ریلیف کیمپ بھی زیرآب آگئے

نئی دہلی: دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے دہلی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جمنا کی سطح 207 میٹر تک بلند ہو گئی، جو گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطحوں میں شامل ہے۔

پانی کی بلند سطح نے دریا کے کنارے آباد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کی وجہ سے لگ بھگ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ کئی مقامات پر ریلیف کیمپس بھی زیرِ آب آ چکے ہیں۔

دوسری جانب، دہلی اور گردونواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے سڑکوں پر پانی جمع ہونے، ٹریفک میں خلل اور معمولات زندگی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت بھر میں مون سون کا موسم جاری ہے اور اس دوران مختلف ریاستوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a reply