بیوی کو رنگت کی بنیاد پر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت

0
101
بیوی کو رنگت کی بنیاد پر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت

راجستھان کے شہر ادے پور میں عدالت نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو زندہ جلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔ مجرم کشن داس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی اہلیہ لکشمی کو گہری رنگت کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا اور بالآخر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ واقعہ جون 2017 میں پیش آیا تھا، جب لکشمی کو شدید جھلسنے کے بعد اسپتال لایا گیا۔ موت سے قبل دیے گئے بیانات میں لکشمی نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے بار بار “کالی” کہہ کر طعنہ دیتا تھا اور اس نے ایک موقع پر جلد گورا کرنے کا جھانسہ دے کر اس پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس تحقیقات اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے کشن داس کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرم صرف انفرادی تشدد نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ عدالتی فیصلے میں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی۔

یہ مقدمہ بھارت میں جہیز، رنگت اور صنفی امتیاز پر مبنی مظالم کے خلاف قانونی اقدامات کی ایک اہم مثال بن گیا ہے۔

Leave a reply