دریائے ستلج میں ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

0
154
دریائے ستلج میں ممکنہ اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

پاکستان کو بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ سیلابی صورتحال یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے پیدا ہو سکتی ہے۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر پانی کی بلند سطح سے متعلق آگاہی دی ہے، جس کے باعث ممکنہ سیلابی ریلے پاکستان کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی ممکنہ خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فوری طور پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور خطرے والے علاقوں سے دور رہیں۔

Leave a reply