اسپین کا ٹماٹر فیسٹیول: 22 ہزار افراد نے 120 ٹن ٹماٹروں کی بارش کردی

اسپین کے شہر بونیول میں 27 اگست کو “لا ٹوماتینا” فیسٹیول کا 80 واں ایڈیشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا، جہاں 22 ہزار افراد نے ایک دوسرے پر 120 ٹن ٹماٹر پھینکے۔ یہ منفرد فیسٹیول 1945 سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے اور اس کی شہرت عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔
اس جشن میں شرکاء نے ایک گھنٹے تک گلیوں میں ٹماٹروں کے سیلاب میں مگن ہو کر کھیلنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کو بچانے کے لیے چشمے اور کانوں کو تحفظ دینے والے ائیر پلگس بھی پہن رکھے تھے۔ اس دوران ٹماٹر کی مٹی میں رنگین منظر ایک دلکش تجربہ پیش کرتا ہے۔
لا ٹوماتینا فیسٹیول اب اسپین کی ثقافت کا اہم حصہ بن چکا ہے اور دنیا بھر سے سیاح اس میں شرکت کے لیے بونیول پہنچتے ہیں۔









