جنوبی کوریا: اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر ملک گیر پابندی

جنوبی کوریا نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 2026 سے اسکولوں میں کلاس کے دوران طلبہ کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد بچوں اور نوجوانوں میں اسمارٹ فون کی لت اور اس کے تعلیمی و ذہنی صحت پر منفی اثرات کی روک تھام ہے۔
پارلیمان میں 115 ووٹوں سے منظور ہونے والے اس قانون کے تحت اساتذہ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اسکول کے احاطے میں بھی طلبہ کو فون استعمال کرنے سے روک سکیں۔ تاہم، خصوصی ضروریات رکھنے والے طلبہ کو ڈیوائسز کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔
جنوبی کوریامیں نوجوانوں میں اسمارٹ فون کااستعمال بہت عام ہے، اور 10 سے19 سال کے 43 فی صد نوجوان حدسےزیادہ اس پر انحصار کرتے ہیں۔ چین، اٹلی اور نیدرلینڈز سمیت کئی ممالک میں بھی اسکولوں میں ایسی پابندیاں نافذ ہیں۔









