نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں تاکہ جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں۔
سعودی عرب آمد پر پاکستانی نمائندوں بشمول پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔









