عمرہ کےخواہشمند لوگوں کیلےبڑی خوشخبری

0
179
عمرہ کےخواہشمند لوگوں کیلےبڑی خوشخبری

سعودی وزارت حج اور عمرہ نے غیر ملکی مسلمانوں کے لئے عمرہ ویزا حاصل کرنیکاآسان عمل بنایا ہے۔ وزارت نے “نسک عمرہ” کے نام سے ایک نئی آن لائن سروس لانچ کی ہے ، جو اب زائرین کو بغیر کسی ایجنٹ یا ثالث کے براہ راست ویزا کے لئے درخواست دینیکی اجازت دیگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم زائرین کوایک ہی جگہ پرویزہ اپلائی کرنےاورسفری سہولیات بک کرنیکاتجربہ دیگا۔یہ نئی سہولت روایتی منظور شدہ ٹریول ایجنٹوں کے ساتھ ، ایک اضافی آپشن کے طور پر پیش کی گئی ہے ، جس کے ذریعے زائرین اپنی ضرورت کے مطابق مکمل پیکیج یا انفرادی سہولیات کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

وزارت حج اور عمرہ کے مطابق ، یہ پلیٹ فارم 7 زبانوں میں دستیاب ہے اور ویزا اور دیگر خدمات کو تیز کرنے کے لئے سرکاری نیٹ ورکس سے منسلک ہے۔ عالمی سطح پر صارفین کی سہولت کے لیےمتعدد ادائیگی کے طریقے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ ، عمرہ زائرین کو نہ صرف ویزا ملے گا بلکہ آن لائن ہاؤسنگ ، ٹرانسپورٹ اور مختلف ٹور بھی بک کریں گے۔

Leave a reply