بھارتی یوٹیوبر کے گھر پر فائرنگ

بھارتی یوٹیوبر کے گھر پر فائرنگ
بگ باس ونر اور بھارتی متنازع یوٹیوبر ایلویش یادو کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 5:30 بجے پیش آیا 3 موٹر سائیکل سوار افراد نے ایلویش کی رہائش گاہ پر 2 درجن سے زائد فائر کیے گئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
گولیوں کے نشانات مکان کی پہلی اور نچلی منزل پر دیکھے گئے، خوش قسمتی سے ایلویش اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، وہ گھر کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پذیر ہوتے ہیں۔








