قینچی کے وار کر کے ماں نے بیٹے کو قتل کر دیا

قینچی کے وار کر کے ماں نے بیٹے کو قتل کر دیا
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ میں ایمن آباد کے علاقے میں گھریلو ناچاکی پر ماں نے بیٹےکو تلخ کلامی کرنے پر جان سے مار دیا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تلخ کلامی پر ماں نے قینچی کے وار کر کے بیٹے عبدالعزیز کو قتل کر دیا ہے، بیٹے کی نعش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
قتل میں ملوث ماں اور دوسرے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔









