نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا انتخاب

نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا انتخاب
صدر پاکستان نے مقبول احمد کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نامزد کر دیا ہے، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
صدر پاکستان نے مقبول احمد کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مقبول احمد کو اگلے 4 سال کی مدت تک کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا عہدہ دیا گیا ہے، مقبول احمد اس سے پہلے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔








