مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی
سپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی، آگ کا درست مقام معلوم نہ ہو سکا، فائر بریگیڈز کی ٹیموں نے کچھ گھنٹوں میں ہی آگ پر قابو پا لیا، آگ مسجد کے ہال کمرے میں واقع چیپل میں لگی، آگ بڑھتے ہوئے اندر چھتوں کو جا پہنچی۔
فائر بریگیڈز کے عملے نے کچھ گھنٹوں میں ہی آگ پر قابو پا لیا، البتہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے، عظیم الشان قرطبہ مسجد آٹھویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی، اس ہسٹوریکل عمارت کو عالمی ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا گیا ہے۔









