سعودی حکومت کی دعوت پر شاہی حج کیا، جنت مرزا

سعودی حکومت کی دعوت پر شاہی حج کیا، جنت مرزا
مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سال سعودی حکومت کی طرف سے دی گئی خصوصی دعوت پر شاہی مہمان کے حیثیت سے حج کیا، انہوں نے کہا ان کو اور ان کی فیملی کو سعودی وزارتِ اطلاعات کی طرف سے خاص طور پر دعوت دی گئی تھی۔
ان کا حج اعلیٰ معیار کا اور یادگار رہا، ابتدا میں تنقید کے خوف سے حج کی تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا لیکن اب اس کو فخر کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے بہن علشبہ اور والدین کے ساتھ حج کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔









