فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی شہید

فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی سلیمان العبید سمیت 1 سو پچاسذ سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر نوے فلسطینی بھی شامل ہیں۔
فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی امید میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا، سلیمان فلسطینی فٹبال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے تھے، اب تک اسرائیلی حملوں میں 662 کھلاڑی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔








