حکومت کا آسان اقساط پر اسمارٹ فونز دینے کا فیصلہ

حکومت کا آسان اقساط پر اسمارٹ فونز دینے کا فیصلہ
ہر فرد کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائسز تک رسائی آسان کرنے کے لیے حکومت نے لوگوں کو آسان قسطوں پر اسمارٹ فونز دینے کی نئی پالیسی بنائی ہے، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کے مطابق ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، سائنس اور ریاضی کا آغاز حکومت کے وسیع ویژن کے تحت ہے۔
آسان قسطوں پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کیلیے ایک نئی پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل ڈیوائسز ہر فرد تک پہنچے، اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور اس سال 10 لاکھ بچوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔









