افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

0
202
افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

افغان میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے، ان کو آج 4 اگست کو اسلام آباد آنا تھا، وہ 3 روزہ دورے پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرنے والے تھے۔

اس دورے میں افغان وزیر صنعت و تجارت سمیت اعلیٰ افغان وفد کو شامل کیا جانا تھا، یہ بات چیت پاکستانی وزراء کے دورہ کابل اور ازبکستان میں سہ فریقی ملاقاتوں کی روشنی میں کی جا رہی تھی۔

Leave a reply