سفاک باپ نے 2 ماہ کے بیٹے کو چھت سے پھینک دیا

سفاک باپ نے 2 ماہ کے بیٹے کو چھت سے پھینک دیا
کامونکی میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پر بیوی سے جھگڑا ہونے کے بعد سفاک والد نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے گرا دیا، کامونکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ضلع کامونکی میں واہنڈو کے گاؤں سلطان پورہ میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیوی سے جھگڑے ہونے کے بعد سفاک والد نے دو مہینے کے بچے کو چھت سے نیچے گرا دیا، چھت سے گرنے کے بعد عبداللہ موقع پر ہی فوت ہو گیا ہے،کامونکی پولیس نے سفاک قاتل باپ سجاد کو گرفتار کر لیا ہے۔








