سعودی عرب میں چلتا ہوا جھولا 2 ٹکڑے ہو گیا

0
204
سعودی عرب میں چلتا ہوا جھولا 2 ٹکڑے ہو گیا

سعودی عرب میں چلتا ہوا جھولا 2 ٹکڑے ہو گیا

سعودی عرب! طائف میں قائم ’’گرین ماؤنٹین پارک‘‘ خوف و ہراس کی علامت بن گیا جب ایک جھولا اچانک 2 حصوں میں ٹوٹ کر گر گیا،جس میں تفریح کرنے آئے تئیس لوگ زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے، اس ہولناک واقعے نے ایک ہی لمحے میں خوشی کو قیامت میں بدل دیا، اس خوفناک حادثے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر لوگ محظوظ ہو رہے ہیں، جب جھولا بلندی کی طرف جاتا ہے، تو پھر زور دار دھماکے سے جھولا دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، یہ منظر ناقابلِ فراموش تھا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply