کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار
کینیڈا کے وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ ایک نمایاں تبدیلی ہے، جس کو کینیڈا کے وزیر اعظم نے حل کے لیے ضروری قرار دیا۔
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے بتایا کہ کینیڈا کو امید تھی کہ 2 ریاستی حل مذاکرات کے ذریعے حاصل ہو سکتے ہیں، یہ طریقہ کار قابلِ عمل نہیں ہے، مارک کارلی کا کہنا ہے کہ کیری فلسطینی صدر محمود عباس سے گفتگو ہوئی، کینیڈا اقوام متحدہ کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔








