ایشیا کپ انڈیا کی بجائے یو۔اے۔ای میں شیڈول

ایشیا کپ انڈیا کی بجائے یو۔اے۔ای میں شیڈول
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا، لیکن ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان انڈیا کو ہضم نہ ہوا، صحافی وکرانت گپتا نے بی۔بی۔سی کو لتاڑ دیا۔
اسپورٹس پروگرام کے دوران وکرانت گپتا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا انڈیا اب کرکٹ کا سپر پاور نہیں ہے؟ آپ کی کسی کے سامنے نہیں چلتی، انہوں نے کہا کہ بی۔ سی۔ سی نے یوٹرن لے لیا ہے، پہلے کہہ رہے تھے کہ ہم ڈھاکہ نہیں جائیں گے اور آج کہتے ہیں کہ ہم آن لائن میٹنگ میں شامل ہو جائیں گے۔








