مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 مسافر ہلاک 29 زخمی

0
164
مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 مسافر ہلاک 29 زخمی

مسافر بس کھائی میں گرنے سے 18 مسافر ہلاک 29 زخمی

پیرو میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 18 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ بس میں اچانک پیدا ہونے والی مکینیکل خرابی کے سبب پیش آیا، حادثے کے وقت بس میں 66 مسافر سوار تھے، اچانک بریک فیل ہونے کے سبب بس پہاڑی موڑ پر توازن کھو بیٹھی اور 2 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، بعض مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply