ملک میں مہنگائی میں اضافہ

0
227
ملک میں مہنگائی میں اضافہ

ملک میں مہنگائی میں اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 4.07 اضافہ ہو گیا ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہو گئی ہے، 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چودہ اشیاء مہنگی جبکہ بارہ اشیاء سستی ہوئی ہیں جبکہ پچیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا، گیس چارجز میں 5 سو نوے روپے، بجلی چارجز میں 1 روپے فی یونٹ اضافہ، ٹماٹر کی قیمت میں 19 روپے اضافہ، انڈے 11 روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔

دودھ، دال، چاول، بیف، دہی اور مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، زندہ مرغی 36 روپے سستی، چینی کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی جبکہ پیاز کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 17 روپے کمی ہوئی، ایل۔ پی۔ جی کا سلنڈر بھی سستا جبکہ دال چنا، کیلے، آلو اور دال مونگ بھی سستی ہونے والی چیزوں میں شامل ہیں۔

Leave a reply