پکنک بس حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی

پکنک بس حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی
کراچی سے کینجھر جھیل پکنک کے لئے جانے والے افراد کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 12 لوگ زخمی ہوئے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس بے قابو ہو کر گڑھے میں جا گری، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔
تمام زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں کی جا رہی رہیں، بس کو گڑھے سے نکالنے کے لیے بھاری مشینری طلب کی گئی ہے، حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔









