پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

0
167
پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

محکمہ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، نئے جاری ہونے والے پاسپورٹس میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی لکھا جائے گا، یہ سماجی ضروریات اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے،
ڈی۔ جی۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نہ صرف یہ کہ عالمی تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ شہریوں کو آسانی بھی فراہم کرنا ہے جن کو موجودہ نظام میں مشکلات ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں پہلے ہی والدہ کا نام دستاویزات میں شامل ہوتا ہے، اس سے شہریوں کو بین الاقوامی طور پر بھی سہولت مل جاتی ہے۔

Leave a reply