موٹروے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق

موٹروے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق
موٹروے پر مسافر بس الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوئے ہیں، 22 زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چکوال اور چھ زخمیوں کو ڈی۔ ایچ۔ کیو راولپنڈی۔
8 زخمی افراد کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈی۔ ایچ۔ کیو راولپنڈی اور چکوال منتقل کی گئی ہیں، مسافر بس موٹروے سے راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور پھسلن کے سبب پیش آیا ہے۔









