برف خانے میں کام کرنے والا 17 گریڈ کا افسر بن گیا

برف خانے میں کام کرنے والا 17 گریڈ کا افسر بن گیا
بلند حوصلے، سخت محنت اور مسلسل جدوجہد کی ایک حقیقی داستان کوئٹہ سے سامنے آئی ہے، جہاں برف والے کارخانے میں کام کرنے والے ایک ورکر عبدالرحمٰن نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور سترہ گریڈ کا افسر بننے کا خواب سچ کر دکھایا، عبدالرحمٰن کا تعلق متوسط طبقے سے ہے، دن بھر کی محنت کرنے کے بعد آرام کرنے کی بجائے کتابیں پڑھتا تھا تاکہ اپنے خوابوں کو سچ کر سکے۔
3 بار کی کوششوں کے بعد وہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے محکمہ ثقافت اور سیاحت میں 17 گریڈ کے افسر کے طور پر منتخب ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ’نہ کوئی دولت تھی اور نہ ہی سفارش، صرف حوصلہ، محنت اور دعا میری اصل طاقت تھی، یہ کہانی ان نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے جو ناکامی، مایوسی یا وسائل کی کمی کو رکاوٹ سمجھتے ہیں، انہوں نے ثابت کیا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی خواب پورا ہو سکتا ہے۔








