70 سے زائد ممالک کے لیے ویزا فری انٹری

70 سے زائد ممالک کے لیے ویزا فری انٹری
چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کرنے کے بعد سے دنیا بھر سے سیاح چین کے سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہے ہیں، نئی پالیسی کے تحت 74 ممالک کے لوگ ویزا کے بغیر چین میں تیس دن قیام کر سکیں گے، چینی حکومت معیشیت، سیاحت اور طاقت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری انٹری کو بڑھا رہی ہے۔
ملک کی نیشنل امیگریشن پالیسی کے مطابق 20 ملین سے زائد غیر ملکی شہری بغیر ویزا چین میں داخل ہوئے، اگرچہ چین کے زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی غیر ملکیوں شہریوں سے بھرے ہوئے ہیں، چین نے تقریباً 2 تہائی ممالک کو 1 سال کے ٹرائل پر ویزا فری دیا گیا ہے۔









