جنوبی امریکہ کے ملک سرینام میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب

0
182
جنوبی امریکہ کے ملک سرینام میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب

جنوبی امریکہ کے ملک سرینام میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب

71 سالہ جینیفر سائمنز جو کہ سرینام کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں وہ سابق پارلیمانی اسپیکر رہ چکی ہیں، 71 سالہ جینیفر سائمنز کا انتخاب ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے، جب عام انتخابات میں کسی جماعت کو بھی واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے 6 جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوا، جس میں سائمنز کو صدر اور گریگوری کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے، پارلیمان میں جینیفر کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ میں یہ عہدہ خدمت کے لیے قبول کر رہی ہوں، اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی دولت کو عوام کے لیے استعمال کروں گی، انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دینے کا وعدہ کیا اور اعتراف کیا کہ بطور پہلی خاتون صدر ان پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔

Leave a reply