حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں صبر کا درس دیتی ہے

0
139
حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں صبر کا درس دیتی ہے

حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں صبر کا درس دیتی ہے

حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان میں یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وزیراعظم نے یوم عاشور کے موقع پر کہا کہ واقعہ کربلا باطل کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ یوم عاشور تاریخ اسلام کا 1 عظیم اور سبق آموز دن ہے۔

حضرت امام حسینؑ نے ساتھیوں کے ساتھ دین کی سربلندی کے لئے جانوں کانذرانہ پیش کیا، حضرت امام حسینؑ کی قربانی ہمیں صبر اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کا سبق دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کربلا میں حضرت امام حسین کی قربانی تاقیامت انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، معاشرے اور قومی اتحاد کے لئے حضرت امام حسینؑ کی سیرت سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply