ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

0
226
ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

این۔ ڈی۔ایم۔اے نے ملک بھر 6 سے 10 جولائی تک طوفان، آندھی اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، دیہی اور شہری علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان این۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی، بجلی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی سے جانی اور مالی نقصان کا خدشہ موجود ہے، متعلقہ اداروں کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آندھی و طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں، کچے مکانات، کھمبوں اور بل بورڈز کے قریب نہ جائیں، پھسلن سے بچنے کے لیے احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔

Leave a reply