ایران کے میزائل حملوں سے دنیا کے باوقار لوگ خوش ہوئے

0
225
ایران کے میزائل حملوں سے دنیا کے باوقار لوگ خوش ہوئے

ایران کے میزائل حملوں سے دنیا کے باوقار لوگ خوش ہوئے

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اسرائیلی حملوں اور غزہ میں کیے گئے مظالم کو دکھایا گیا، اس کے ساتھ ہی ایران کی طرف سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی تباہ کاریوں اور جشن منانے کی فوٹیج شامل ہے، ویڈیو کا کیپشن ہے کہ ”وہ میزائل جو دنیا کے باوقار لوگوں کے لیے خوشی کا سبب بنے۔” ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ایران اور اسرائیل میں عسکری محاذ آرائی میں شدت آ چکی ہے، ایران کے حملوں پر عالمی سطح پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی آیت اللہ خامنہ ای کا ایک بیان آیا تھا کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کے لیے بلانا کمزوری کی علامت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سے وہی سلوک کریں گے جو آج تک اس نے کیا۔

Leave a reply