ایران نے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا

ایران نے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا
ایران نے شہریوں سے سب سے بڑی سوشل ایپ واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی ہے، ایران نے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ اپنے فونز سے واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کر دیں، حکومت نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کی معلومات اسرائیل کو بھجوانے کا خطرہ ہے، لیکن اس الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، واٹس ایپ نے ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ غلط اطلاعات ہماری سروس کو بند کرنے کا غلط بہانہ ہے، واٹس ایپ نے کہا ہے کہ پیغام صرف بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان رہتا ہے اور کوئی بھی تیسرا آدمی اس کو نہیں پڑھ سکتا۔








