
مارگلہ پہاڑیوں میں پھر آگ لگ گئی
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کے شعلے دور سے دکھائی دے رہے ہیں، ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے،سی۔ڈی۔ اے کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے، ریسکیو عملے کو پہاڑی راستوں اور موسمی حالات کے سبب مشکلات کا سامنا ہے، ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔









