سابق وزیر اعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

0
208
سابق وزیر اعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

سابق وزیر اعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر عدالت میں فرد جرم عائد کردی گئی، شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، بنگلادیشی میڈیا کس کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں اس سماعت کو براہ راست نشر بھی کیا گیا ہے، چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے ایک براہِ راست نشریاتی سماعت کے دوران بتایا ہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے براہ راست سیکیورٹی فورسز، سیاسی جماعت اور ان سے منسلک گروپوں کو ہدایات جاری کیں تھیں جن کے نتیجے میں درجنوں مظاہروں پر خونی کارروائیاں ہوئی تھیں۔

Leave a reply