
گلگت جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار
راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی، زخمی ہونے والے تمام لوگوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، حادثے کے بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ بھی لیا، ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں بریک فیل ہونے یا تیز رفتاری کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔









