پاکستان نے انڈر 12 اے۔ٹی۔ایف چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے انڈر 12 اے۔ٹی۔ایف چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے ایشین جونیئر ٹینس میں اپنی برتری ثابت کر کے انڈر 12 ساؤتھ ایشیا اے۔ ٹی۔ ایف چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، کولمبو میں کھیلی گئی انڈر 12 ساؤتھ ایشیا اے۔ ٹی۔ ایف چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان نے ایشین فائنلز کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔









