ایپل نے آئی فونز میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

ایپل نے آئی فونز میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
ایپل کی طرف سے کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایپل کی طرف سے آپریٹنگ سسٹم کو ری برانڈ کیا جا رہا ہے، ابھی آئی فونز میں آئی۔ او۔ ایس 18 استعمال کیا جا رہا ہے مگر ستمبر میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، ایپل کی طرف سے آپریٹنگ سسٹم کے نام کو آئی۔ او۔ ایس 26 رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آئی۔ او۔ ایس سے ہٹ کر آئی پیڈ او۔ ایس 26، میک او۔ ایس 26، واچ او۔ ایس 26 اور ویژن او۔ ایس 26 بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں، اس اقدام کا مقصد ایپل کے تسلسل کو قائم رکھنا اور کنفیوژن ختم کرنا ہے، ابھی ایپل کی ڈیوائسز کے نام مختلف ہیں جیسے آئی۔ او۔ ایس 18، واچ۔ او۔ ایس 12، میک۔ او۔ ایس 15 اور ویژن۔ او۔ ایس 2، کیونکہ انہیں مختلف سالوں میں متعارف کرایا گیا تھا۔









