چینی کی قیمتوں میں عارضی طور پر کمی

0
122
چینی کی قیمتوں میں عارضی طور پر کمی

چینی کی قیمتوں میں عارضی طور پر کمی

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کو جاری رکھنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں ہم آہنگی اور مشاورت ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جائے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں شوگر ملز مالکان اور دیگر فریقین نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیداوار کی لاگت میں شفافیت کو یقینی بنانا وزارت اور مل مالکان کی رضامندی سے ہو گا، یہ اقدام مستقبل میں چینی کی قیمتوں کے تعین کو منصفانہ، شفاف اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بنانے کے لیے کیا جائے گا۔

Leave a reply