نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروا دی

نادرا نے پاک۔ آئی ۔ ڈی موبائل ایپ متعارف کروا دی
نادرا نے پاک آئی۔ ڈی موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے جس کے مطابق اب موبائل فون نادرا کا آن لائن دفتر بن گیا ہے، نادرا کے آن لائن دفتر کے ذریعے سے اب شہری اپنے موبائل پر ہی شناختی دستاویزات سے متعلق تمام سہولیات، نائیکوپ، ب فارم اور برتھ سرٹیفکیٹ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حصول، پاکستان اوریجن کارڈ، شناختی کارڈ کی تجدید یا ترمیم اور ری پرنٹ بھی کروا سکیں گے، اس کے علاوہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ یا جانشینی سرٹیفکیٹ کے لئے قانونی ورثا کی بائیو میٹرک تصدیق، تصویر اور بائیو میٹرک کی تصدیق کی مکمل کارروائی اور اس سمیت دیگر سہولیات نادرا کی پاک آئی۔ ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔









