امریکی صدر آخری مرحلے میں عرب امارات پہنچ گئے

0
158
امریکی صدر آخری مرحلے میں عرب امارات پہنچ گئے

امریکی صدر آخری مرحلے میں عرب امارات پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے آخری مرحلے میں یو۔ اے۔ ای پہنچے جہاں پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صدارتی محل پہنچنے پر ان کو روایتی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدر ٹرمپ کی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آرٹیفیشل انٹلیجنس شراکت داری کا آغاز کیا گیا، اے۔ آئی ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جانے کے حوالے سے فیصلہ ہوا۔

امریکی کمپنیز ڈیٹا سینٹرز آپریٹ کیا کریں گی، اے۔ آئی کیمپس نیو کلئیر، گیس اور شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرے گا، دوسری طرف ٹرمپ نے عرب امارات کے امریکا میں کھربوں ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے کو بھی سراہا، اپنے دورے کے دوران ٹرمپ نے اسرائیل کو یکسر نظر انداز کیا، انہوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد کے ہمراہ تاریخی شیخ زاید مسجد کا دورہ بھی کیا۔

Leave a reply