وزیر اعلیٰ سندھ کی “معرکہ حق ” ریلی میں شرکت

0
228
وزیر اعلیٰ سندھ کی "معرکہ حق " ریلی میں شرکت

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی “معرکہ حق ” ریلی میں شرکت

انڈیا کے خلاف پاکستان کی شاندار اور تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یومِ تشکر منایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معرکۂ حق ریلی میں شرکت کی، سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پرچم کشائی کی، اس تقریب میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ تقریب پاکستان کی کامیابی اور اتحاد کی عکاسی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، قوم کو اپنے بیٹوں پر فخر ہے، اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a reply