
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مستعفی
جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا ان کی ہدایت پر استعفیٰ دے دیا ہے، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی۔ ٹی۔ آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کا فیصلہ دل سے قبول ہے ، اگر وہ چاہیں تو اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، چئیرمن پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جنید اکبر سے متعلق مجھے رات ہدایات موصول ہو چکی تھی، ان کی تمام ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جاتا ہے، یہ معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔









