
پاکستان اور ہندوستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق
پاک بھارت ڈی۔ جی۔ ایم۔ اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے، جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے، رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق رائے ہوا ہے، انڈین میڈیا کے مطابق دونوں طرف سے فائرنگ نہیں ہو گی اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو روز پہلے ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی۔ جی۔ ایم۔ اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔









