
پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا اعلان
سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، اس جنرل نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہو گا۔
پولنگ پنجاب اسمبلی میں ہو گی، پولنگ صبح نو سے شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، امیدوار کاغذات نامزدگی 14 اور 15 مئی کو جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سترہ مئی کو ہو گی، اپیلیں بیس سے بائیس مئی تک نمٹائی جا سکیں گی، امیدوار چوبیس مئی کو اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔









