
پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ” بنیان المرصوص ” کا آغاز کر دیا
پاکستان نے انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن “بنیان المرصوص” شروع کر دیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی جا سکتی ہیں، فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انڈیا میں بارہ اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، فتح 1 میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں پٹھان کوٹ ائیربیس، ادھم پور اور براہموس میزائل اسٹوریج کو نیست و نابود کر دیا گیا ہے،
اطلاعات ہیں کہ انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت پاکستانی ڈرونز کی پروازیں مسلسل جاری ہیں، جس سے انڈین حلقوں میں شدید تشویش اور خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈرونز کی انڈیا میں موجودگی اس کے دفاعی نظام پر سوالات اٹھا رہی ہے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔









