صدر پاکستان نے نیا سی۔ڈی۔اے آرڈیننس جاری کر دیا

0
157
صدر پاکستان نے نیا سی۔ڈی۔اے آرڈیننس جاری کر دیا

صدر پاکستان نے نیا سی۔ڈی۔اے آرڈیننس جاری کر دیا

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی۔ ڈی۔ اے آرڈیننس 2025 جاری کر دیا ہے، آرڈیننس کے تحت زمین اور تعمیر شدہ جائیداد پر الگ الگ ایوارڈ جاری ہوا کریں گے، متاثرہ فرد کو نقدی، زمین یا دوسری صورت میں معاوضہ ملے گا، اور زیر التوا بحالی کے تمام کیسز موجودہ پالیسی کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔

معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر پر آٹھ فی صد سالانہ اضافی رقم دینی پڑے گی، آرڈیننس کے ذریعے متبادل زمین کی سہولت، قدر اور رسائی میں مساوی ہونا لازمی ہونا چاہیے۔

Leave a reply